Call Us Today! +923324722227|avaisilyas@aol.com

Information about CNIC of Pakistan

//Information about CNIC of Pakistan

Information about CNIC of Pakistan

Please follow and like us:

شناختی کارڈ تو یقیناً آپ کے پاس بھی ہو گا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ شناختی کارڈ نمبر کے مختلف ہندسوں کا دراصل مطلب کیا ہوتاہے ؟ جانئے وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی۔۔

شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے اور حال ہی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک میں سے جعلی شناختی کارڈو ں کو ختم کرنے کیلئے انتہائی اقدامات کیے ہیں جو کہ ملکی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری تھے ،ہمیں ہر روز کہیں نہ کہیں اپنے شناختی کارڈ کا استعمال کرنا پڑتا ہے مثال کے طور پر بینک میں گارنٹی دینے کیلئے یا پھر عدالت ہو یا تھانہ لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نہیں بتایا ہو گا ۔

شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر ،مثال کے طور پر(12101)،اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی(1) جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے یعنی جن کارڈز کے نمبر 1سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں ۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7۔اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویژن کو ظاہر کرتاہے ،مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2کا ہندسہ ہے جوکہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتاہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں ۔

درمیان میں لکھا ہوا 7نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے جبکہ آخر میں ’-‘کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے ، مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گامثال کے طور پر (1,3,5,7,9.)اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہوگا،مثال کے طور پر (2,4,6,8)

Please follow and like us:
By | 2018-05-25T18:15:53+05:00 May 25th, 2018|Uncategorized|0 Comments

About the Author:

The Law Society Pakistan Means Highly efficient, reliable Law Firm with strong oratory skills and extensive experience advising clients on a wide variety of legal and economic issues gained via years of loyal and exemplary service for leading organizations within the all kind of Civil,Criminal, Family, Banking, Constitutional, Consumer, Corporate, Trade Marks, Copy Rights Cases with Commitment and Excellence. A proactive, committed, client-focused communicator with a passion to deliver and a broad and in-depth knowledge of law, legal standards and regulations with best team of lawyers in Pakistan, An innovative and resourceful professional, with extensive research, case preparation and advisory skills, and proven ability to meet deadlines, surpass targets and deliver results regardless of pressure.

Leave A Comment

Law Society Pakistan Law Firm
Send via WhatsApp
Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial
FACEBOOK
FACEBOOK
GOOGLE
GOOGLE
https://lawsocietypakistan.com/information-about-cnic-of-pakistan
YouTube
YouTube
LINKEDIN
Optimization WordPress Plugins & Solutions by W3 EDGE