Mobile

03324722227

Email

avaisilyas@aol.com

Orange Train & Panama Leaks

0 Comments

اورنج ٹرین, پانامہ پیپرز:عدالتی تحویل میں لینے کے لئےدائردرخواست سماعت کیلئےمقررکر اورنج ٹرین منصوبےاور پانامہ پیپرز سےمتعلقہ ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے لئےدائردرخواست سماعت کیلئےمقررکردی گئی. ہائیکورٹ کے جسٹس عابدعزیزشیخ اور جسٹس شاہدکریم پرمشتمل دورکنی بنچ انیس سمتبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے. مگر اس کے باوجود معلوماتی کمیشن اورنج ٹرین اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کر رہا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلوماتی کمیشن حکومت پنجاب کا آلہ کار بن کے شہریوں کوان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ درخواست می کہا گیا کہ میگا منصوبوں کے ریکارڈ کو ضائع کرنا حکومت موجودہ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔
حکومت پنجاب کے سابق ریکارڈ کی روشنی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے اور پانامہ پیپرز سے متعلقہ تمام ریکارڈ معاہدہ جات کی تفصیلات،کنٹریکٹرز سے متعلقہ ریکارڈ،ٹکمینہ جات اور منصوبے میں استعمال ہونے والے رتعمیراتی میٹریل کے معیار سے متعلق تمام دستاویزات اور نیب میں موجود مقدمات کا ریکارڈ عدالتی تحویل میں لینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Law Society Pakistan Law Firm
Send via WhatsApp