9:30 AM to 7:00 PM

Provide shelter of as fugitives and its Punishment in Pakistan in urdu

Law Society Pakistan The Law Firm  > Family Laws >  Provide shelter of as fugitives and its Punishment in Pakistan in urdu
0 Comments

 

Provide shelter of as fugitives and its Punishment  in Pakistan in urdu

اشتہاری/مفرور کو پناہ دینا، ملزم کو چھپانا پناہ دینا اور سزا؟

کسی ملزم کو پناہ دینا Harbour کہلاتا ہےجو کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 212 کے تحت جرم ہے۔ پناہ دینے سے مراد کسی ملزم کو جس نے کوئی جرم کیا ہے اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں مثلاً پولیس وغیرہ سے بچانا مطلب گرفتاری سے بچانے کو Harbour کہتے ہیں۔ اس کی شرط یہ ہے کہ پناہ دینے والے کو معلوم ہو کہ وہ جس کو پناہ دے رہا ہے وہ ملزم ہے اور وہ چھپتا پھر رہا ہے گرفتاری کے ڈر سے تو اس پناہ کو Harbour کہا جائے گا. مثال کے طور پر الف ڈکیتی کر کے ب کے گھر آگیا، ب نے اس کو رات رہنے کے لئے جگہ دی، کھانا دیا، یہ تمام عمل ملزم کو پناہ دینے کے مترادف ہے جبکہ ب کو معلوم ہو وہ ڈکیتی کر کے آیا ہے تو یہ عمل تعزیرات پاکستان کے تحت جرم ہے۔

ملزم کو پناہ دینے کی سزا کتنی ہے؟

تعزیرات پاکستان کی دفعہ 212 کے تحت اگر ملزم نے ایسا جرم کیا ہے جس کی سزا موت ہے یا عمر قید تو ایسے ملزم کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216A کے مطابق اگر کوئی شخص کسی Robbery یا ڈکیتی کے ملزم کو پناہ دیتا ہے جبکہ اس شخص کو معلوم ہو یہ ملزمان رابری یا ڈکیتی کر کے آئے ہیں یا رابری یا ڈکیتی کرنے والے ہیں تب اس صورت میں پناہ دینے والے شخص کو 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر دو لوگ الف کے گھر آتے ہیں انکے پاس اسلحہ اور دیگر سامان موجود ہے جس سے وہ کسی گاڑی کو لوٹنے والے ہیں یہ بات الف کو معلوم ہے کہ یہ لوگ رابری کرنے والے ہیں لیکن وہ پھر بھی ان کو رہنے کے لیے جگہ دیتا ہے کھانا کھلاتا ہے اور پولیس کو اطلاع بھی نہیں دیتا تو اس صورت میں اگر یہ ملزمان رابری کرنے سے پہلے گرفتار ہوگئے تب بھی ان ملزمان کے ساتھ الف کو بھی سزا ہوگی.

کیا بیوی اپنے شوہر کو پناہ دیتی ہے تو کیا یہ جرم ہوگا؟

جی نہیں. تعزیرات پاکستان کے مطابق اگر بیوی اپنے ملزم شوہر یا شوہر اپنی ملزم بیوی کو پناہ دیتا ہے تو یہ جرم نہیں ہوگا کیونکہ میاں بیوی کا تعلق ایسا ہے جس کی بنا پر ان کو رعایت دی گئ ہے۔ اسی طرح اگر کسی کو معلوم نہ تھا کہ جس شخص کو وہ پناہ دے رہا ہے وہ ملزم ہے یا مفرور اشتہاری ہے تو اس صورت میں بھی اس پناہ دینے والے شخص کو سزا نہ ہوگی۔

Cresta Help Chat
Send via WhatsApp